ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ - سرسی ہائی وے پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی پابندی

کمٹہ - سرسی ہائی وے پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی پابندی

Wed, 26 Jun 2024 12:41:15    S.O. News Service

کاروار ، 26 / جون (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق ساگر مالا پروجیکٹ کے تحت ہائی وے کا کام جلد ختم کرنے کے مقصد سے اتر کنڑا کے کمٹہ سرسی ہائی وے 766E پر امسال اکتوبر سے فروری 2025 تک چار مہینوں کے بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی ۔
    
اس علاقے میں بسنے والے لوگوں کو اپنی ہلکی گاڑیوں میں آمد و رفت کے لئے کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی البتہ بھاری موٹر گاڑیاں اس سڑک پر چلائی نہیں جا سکیں گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس سڑک پر موٹر گاڑیوں کے لئے سات مہینے کی پابندی لگائی گئی تھی ۔
    
اب نئے حکم کے مطابق کمٹہ - سرسی کے راستے سداپور جانے کے لئے اس نیشنل ہائی وے 766E  پر ہلکی گاڑیوں کے لئے اجازت رہے گی ۔ 
    
انکولہ - سرسی کے راستے یلاپور نیشنل ہائی وے 63 اور اسٹیٹ ہائی وے 93 سے ہوتے ہوئے گزرنے کے لئے تمام قسم کی گاڑیوں کو اجازت رہے گی ۔
    
منگلورو - ہوناور - سرسی کے راستے سداپور ماوین گنڈی ہوئے تمام گاڑیاں چلائی جا سکیں گی ۔ 


Share: